عزاداری سید الشہدا

  • روایتی دسترخوان برکت

    تصویرروایتی دسترخوان برکت

    حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ الصلوات والسلام کے ششم کی مناسبت سے کاشان کے مضافات میں واقع شہر برزک کے حسینیہ موسی بن جعفر علیہ السلام میں دسترخوان برکت کی مخصوص مجلس پیر کو منعقد ہوئی۔ یہ روایتی دسترخوان ہر سال امام حسین علیہ الصلوات والسلام کی ششم کی مناسبت سے بچھایا جاتا ہے۔ اس میں خواتین تانبے یا پیتل کی بڑی سینی میں خشک میووں کی سات پلیٹیں یا بڑے پیالے سجاکر اپنے سروں پر رکھ کر اپنے محلے کی مسجد میں لاتی ہیں اور وہاں حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ الصلوات والسلام کے ششم کا یہ دسترخوان برکت سجایا جاتا ہے۔ لوگ جمع ہوتے ہیں۔ پہلے اس دسترخوان پر سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد مرثیہ خوانی اور مجلس ہوتی ہے اور پھر دسترخوان پر سجایا جانے والا تبرک حاضرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ برزک کے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس دسترخوان کی برکت سے ان کے باغات میں پیدوار اچھی ہوتی ہے۔

  • ایران کے رود فسا نامی صحرائی گاؤں میں روایتی تعزیہ خوانی

    تصویرایران کے رود فسا نامی صحرائی گاؤں میں روایتی تعزیہ خوانی

    تعزیہ خوانی ایران کا مخصوص مذہبی اسٹیج آرٹ ہے جس میں واقعات کربلا کو پیش کیا جاتا ہے۔ صحرائی گاؤں، رود فسا کے ایک بڑے میدان میں جمعرات کی شام " اشجع الناس" یعنی شجاع ترین انسان کے زیر عنوان تعزیہ خوانی اسٹیج کی گئی جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ الصلوات والسلام کی حمایت میں علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس کی شجاعت بیان کی گئي ۔

  • داعش نے عمان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی

    عالم اسلامداعش نے عمان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی

    تہران-ارنا- روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں عزاداری کے جلوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

  • پاکستان میں نویں محرم کی مجالس کا انعقاد اور جلوسہائے عزا برآمد

    پاکستانپاکستان میں نویں محرم کی مجالس کا انعقاد اور جلوسہائے عزا برآمد

    اسلام آباد (ارنا) دسیوں لاکھ عاشقان حسین نے آج پاکستان میں نویں محرم کی مجالس میں شرکت کی جس کے بعد جلوسہائے عزا برآمد کیے گئے۔

  • مشہد مقدس میں نو محرم کی عزاداری

    تصویرمشہد مقدس میں نو محرم کی عزاداری

    مشہد مقدس میں، روضہ مبارک فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات و السلام کے صحنہائے مبارک اور اطراف کی سڑکوں پر نومحرم کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے

  • ایرانی ٹی وی  پروگرام میں  پاکستان کی عزاداری

    ویڈیوکلپایرانی ٹی وی پروگرام میں پاکستان کی عزاداری

    تہران-ارنا-ایرانی ٹی وی پر محرم کے موقع پر نشر ہونے والے معروف پروگرام "حسینیہ معلی" میں پاکستان عزاداروں نے خاص انداز میں نوحہ پڑھا۔

  • 8 محرم، حضرت ابا عبداللہ (ع) کی مجلس عزا

    تصویر8 محرم، حضرت ابا عبداللہ (ع) کی مجلس عزا

    تہران (ارنا) حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی 8 محرم کی عزاداری بروز ہفتہ (13 جولائی 2024) حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔