قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام کی جانب سے سخت پیغام جانا چاہیے، حسین امیر عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے کویتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں سوئیڈن اور ڈینمارک میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے آئندہ ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک کے دوٹوک اور ٹھوس موقف پر زور دیا ہے۔

تھران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز کویت کے وزیر خارجہ سالم عبداللہ الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے  سوئيڈن اور ڈینمارک میں قرآن کریم کی توہین کے واقعات پر کویتی حکومت کے مؤقف کو سراہتے ہوئے مسلم ممالک کی جانب سے اسلامی مقدسات کی توہین کی مذمت کے حوالے سے سخت پیغام بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کویت کے وزیر خارجہ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے امیرعبداللہیان کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک قرآن پاک اور اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے ديگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .