قرآن کریم کی بے حرمتی کا مقصد مسلمانوں اور عیسائيوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔ حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ جس شخص نے سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی اس کا تعلق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے ہے۔

بیروت- ارنا- اسرائيل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے نشری خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ جس شخص نے سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی اس کا تعلق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے ہے اور اس کا مقصد مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے خطے کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی حکومتوں سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کریں۔   

 حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ کا عظیم مشرق وسطیٰ منصوبہ لبنان میں ناکام ہوا اور یہ ناکامی فلسطین، عراق، شام اور ایران میں مکمل ہوئی۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکیوں نے بارہا لبنان کے خلاف سن 2006 کی جنگ میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

        ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .