ایران و کینیا کے درمیان تعاون 10 گنا بڑھے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہےکہ ایران اور کینیا میں تعاون کی بہت گنجائش ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کی سطح کو 10 کنا بڑھانے پر اتفاق کیا گيا ہے۔

          ارنا کے مطابق، "آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی" نے بدھ کی صبح ایران و کینیا کے وفود کے درمیان ایوان صدارت  میں مذاکرات اور 5 معاہدوں پر دستخط کے بعد، کینیا کے صدر " ولیم روٹو" کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا: ہم افریقہ بر ا‏عظم کی تمام حکومتوں کی سمت گرمجوشی سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہيں اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں قوموں کے درمیان ان تعلقات میں روز بروز توسیع ہوگی۔

          صدر ایران نے مزید کہا: افریقہ براعظم، گنجائشوں کا بر اعظم ہے اور ایران ، افریقہ کو گنجائشوں، صلاحیتوں، قدرتی ذخائر اور معدنیات  سے مالامال علاقے کی نظر سے دیکھتا ہے، ہمارے ملک میں بھی بہت گنجائش ہے، اس لئے ہمارے درمیان تعاون، دونوں ملکوں کی ترقی میں  مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

          انہوں نے کہا: اسلامی انقلاب کی برکتوں اور قائد انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں کی وجہ سے ایران، دھمکیوں اور پابندیوں کے سامنے ڈٹ جانے اور سائنس و ٹکنالوجی و معیشت کے مختلف شعبوں میں ترقی کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

          آیت اللہ رئیسی نے مزید کہا: ہم پیٹروکیمیکل، زراعت، سائنس و ٹکنالوجی جسیے مختلف شعبے میں تجربات رکھتے ہيں اور اسی طرح ہمارے تعاون کا ایک اہم شعبہ،  دوائيں اور طبی ساز و سامان ہے، اسی طرح ہم فشریز کے شعبے میں بھی کینیا کے ساتھ اچھا تعاون کر سکتے ہيں۔

          انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون، دونوں ملکوں تک ہی محدود نہیں رہے گا اور جس طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران، خلیج فارس کے ساحلی ملکوں اور وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اسی طرح کینیا بھی مشرقی افریقی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سے، اس سلسلے میں بھی تعاون کے حالات فراہم ہوں گے۔

          آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا: منشیات سے مقابلے کے سلسلے میں ہمارا مشترک موقف ہے اور اس شعبے میں بھی ہم تعاون کر سکتے ہيں ، ہم باہمی تعلقات میں توسیع کی راہ میں کوئي رکاوٹ نہیں دیکھ رہے اور یہ صورت حال باہمی تعلقات میں فروغ میں مدد کا باعث ہوگی۔

          انہوں نے کینیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے اپنے استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا : جلد ہی ہم تہران میں کینیا کے صدر کا استقبال کر سکتے ہيں اور ہمیں امید ہے کہ ہم کینیا کے ساتھ اپنے تعلقات میں توسیع کا مشاہدہ کریں گے اور اسے مطلوبہ حد تک پہنچائيں گے۔

          اس پریس کانفرنس میں کینیا کے صدر " ولیم ساموئی روٹو" نے بھی ایران اور کینیا کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ایران کینیا میں کار فیکٹری لگائے گا اور سواحیلی ناموں والی ایرانی کاریں، کینیا میں بنائي جائيں گی۔

انہوں نے بتایا : آج ٹیلی کمیونیکیشن، فشریز، صحت، مویشی فارمنگ اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں ایران اور کینیا نے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہيں۔

          کینیا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایرانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے اور کینیا میں ان کے لئے مناسب ماحول تیار کیا جائے گا۔

           روٹو نے اپنے ملک میں  کاروں کے ایرانی کارخانے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون کی طرف سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہيں یقین ہے کہ یہ منصوبے جاری رہيں گے۔

          کینیا کے صدر نے آيت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورے کو بے حد ثمربخش اور اپنے ملک کے لئے ایک غیر معمولی موقع قرار دیا کہ جس سے ایران و کینیا کے درمیان دوستی و یکجہتی میں استحکام پیدا ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .