ارنا کے مطابق جنرل حسین سلامی نے بدھ کی شام سپاہ پاسداران کی بری فورس کی پیغمبر اعظم 19 جنگی مشقوں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران ایک توانا اور طاقتور ملک ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر دھمکی اور جارحیت کے مقابلے میں پوری طاقت سے اپنے مفادات اور خود مختاری کا دفاع کرے گا۔
جنرل سلامی نے کہا کہ گزشتہ 46 برسوں کے دوران ایران نے مختلف واقعات میں اورحال ہی میں آپریشن وعدہ صادق ایک اور وعدہ صادق دو میں ا پنی فوجی طاقت دکھا دی ہے۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ اس کے اندر سخت جواب دینے کا ارادہ موجود ہے اور وہ جدید ترین اسلحے سے لیس ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئی دنیا میں اسلحے اور جنگی وسائل میں جو کچھ ہے، وہ سب سپاہ کے پاس بھی اسی سطح پر موجود ہے۔
آپ کا تبصرہ