19 فروری، 2025، 4:30 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85756246
T T
0 Persons

لیبلز

 شہدائے غزہ کی تعداد 48 ہزار 297 ہوگئی

19 فروری، 2025، 4:30 PM
News ID: 85756246
 شہدائے غزہ کی تعداد 48 ہزار 297 ہوگئی

 تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ 4 فلسطینیوں کی شہادت اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے مزید جنازے ملنے کے بعد غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 297 ہوگئی ہے

ارنا نے بدھ کو فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 6 شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں پہنچائے گئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق  دو جنازے تباہ شدہ عمارتوں  کے ملبے کے نیچے سے ملے ہیں اور چار فلسطینی گزشتہ چوبیس گھنٹے میں شہید ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کی جانب سے جنگ بندی کے خلاف ورزی میں گیارہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

  فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 48 ہزار 297 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 733 ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .