19 فروری، 2025، 8:12 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85756490
T T
0 Persons

لیبلز

پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں میں زمینی فورس کے بھاری اسلحے کا استعمال

 دز فول – ارنا – سپاہ پاسداران کی بری فورس کی پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں میں فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر میزائلی اور ڈرون یونٹوں نیز توپخانے نے شدید ترین حملے کئے

ارنا کے مطابق جنوب مغربی ایران میں سپاہ پاسداران کی بری فورس  کی پیغمبر اعظم 19 جنگی مشقوں کا آخری مرحلہ بدھ کی شام مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور سپاہ کی بری فورس  کے کمانڈر، جنرل پاکپوراور دیگر سینئر فوجی کمانڈروں کی موجودگی ميں انجام پایا۔

پیغمبر اعظم 19 جنگی مشقوں کا آخری مرحلہ سپاہ پاسداران کی بری فورس کے کربلا ہیڈکوارٹر کے کمانڈرکے ذریعے، یا رسول اللہ کے کوڈ ورڈ سے شروع ہوا اور اس مرحلے میں مختلف دستوں نے حصہ لیا۔

 ان جنگی مشقوں کے دوران، مائیکرو ڈرونز نے پہلے آپریشن کے علاقے کی جاسوسی کی کارروائیاں انجام دیں، اس کے بعد مہاجر 6 نوعیت کے ڈرون  طیاروں نے اپنا مخصوص آپریشن انجام دیا اور پھر سوخوئی جنگی طیاروں نے بمباری کی ۔

پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں میں زمینی فورس کے بھاری اسلحے کا استعمال

اس کے علاوہ ان جنگی مشقوں میں، فضائی نقل وحمل، ہیلی بورن، ہوائی جہاز سے سامان گرانے، چھاتہ برداروں کے چھلانگ لگانے اور ٹینکوں اور توپوں کی گولہ باری بھی شامل تھی۔

 ان جنگی مشقوں میں، بصیر نوعیت کی اسمارٹ توپوں کی گولہ باری، سڑک کے کنارے نصب بموں کے دھماکے، جنگی ہیلی کاپٹروں سے بھاری میزائلوں کی بارش، دھماکہ خیز مواد سے بھرے چھوٹے ڈرون طیاروں کے سوسائیڈ آپریشن بھی شامل تھے۔  

ان جنگی  مشقوں کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے، میزائلوں، انواع و اقسام کے ڈرون طیاروں، توپوں، اور مختلف قسم کے دفاعی سسٹمس پر مشتمل سپاہ پاسداران کی بری فورس کے، بڑی تعداد میں  جدیدترین اسلحے کے رونمائی کی اور ان جدید ترین جنگی سازوسامان کو سپاہ کی بری فورس کے اسلحہ خانے میں شامل کیا گيا۔  

اقتدار پیغمبر اعظم 19 جنگی مشقوں کا دوسرا مرحلہ منگل کو جنوب مغربی ایران میں شروع ہوا ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .