پزشکیان: صیہونی حکومت  اور اس کے حامیوں کے چہرے سے جرائم کا داغ کبھی دور نہیں ہوگا

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا  کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی نے  صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی مجرمانہ ماہیت اور حقیقی چہرے کو اس طرح  نقاب کردیا ہے کہ ان کے چہرے سے جرائم کا یہ بدنما داغ کبھی نہیں مٹے گا

ارنا کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیادہ النخالہ نے بدھ کی رات تہران میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔

صدر مملکت نے اس ملاقات میں صیہونی دشمن پر فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی فتح کی مبارکباد اور بڑی تعداد میں بے گناہ عوام اورفلسطینی مجاہدین کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے خون کے مقابلے میں بڑی طاقتوں کا بھرم خاک میں مل جانا، ملت فلسطین کی 15 مہینے کی استقامت کا نتیجہ ہے۔   

 ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ ہم اس بات پر پورا یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں آپسی آختلافات  ختم کرکے متحدہ ہوجانا چاہئے کیونکہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی ہمارے اختلاف سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

 صدرایران نے کہا کہ ایران ہمیشہ فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کے ساتھ رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو بھی چاہئے کہ مل کر ملت فلسطین اور غزہ کے عوام کی مدد کریں اور   شایان شان طریقے سے غزہ کی تعمیر نو کریں ۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ آگر ہم متحد رہیں تو خدا کی نصرت سے تمام مشکلات کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

 جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے اس ملاقات میں فلسطینی عوام اور مجاہدین کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے ہی حماس اور دیگر استقامتی گروہوں کے ساتھ  مجاہدت میں برابر سے شریک رہی ہے۔   

انھوں نے اسی کے ساتھ ایران اسلامی کی بے مثال حمایت اور پشت پناہی کا شکریہ ادا کیا اور حزب اللہ کے  مجاہدین کی دلاوری کو خراج تحسین پیش کیا۔

 زیاد النخالہ نے کہا کہ آج صیہونی دشمن اس کوشش میں ہے کہ جو جنگ کے میدان میں نہ حاصل کرسکا، سیاسی میدان میں حاصل کرلے اور صیہونی حکومت کے حامی اس حوالے سے اس  کی کامیابی کے لئے زمین ہموار کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں پوری ہوشیاری سے کام لینا چاہئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .