عارف: ایران اور تاجکستان کے عوام کا رابطہ برادارانہ ہے اور ہمارے درمیان بہترین سیاسی روابط ہیں

تہران – ارنا – سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے ایران اور تاجکستان کی حکومتوں اور عوام کے روابط کو برادرانہ، تاریخی اور ثقافتی مشترکات پر استوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان بہترین سیاسی روابط پائے جاتے ہیں اور ہم اپنے ثقافتی، اقتصادی اور سیاحتی روابط کی سطح بلند کرنا چاہتے ہیں

ارنا کے مطابق سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے جو دو روزہ دورے پر تاجکستان گئے ہوئے ہیں، جمعہ 30 مئی کی شام، تاجکستان کے نیشنل میوزیم کا معائنہ کیا۔

 انھوں نے اس  معائنے کے موقع پرایران اور تاجکستان  کے بے شمار ثقافی، تاریخی اور لسانی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، تاریخی اور ثقافتی مراکز کے تحفظ اور تقویت نیز دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی تاریخ اور ثقافت سے متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد رضا عارف نے تاجکستان کے نیشنل میوزیم کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ میوزیم  تاجکستان کی تاریخ اور اقدار کو بیان کرتا ہے اور اس کے بہت سے تاریخی نوادارات ایرانیوں کے لئے جانے پہچانے سے ہیں کیونکہ ایرانی عجائب گھروں میں بھی اسی طرح کے نوادارات موجود ہیں جن سے دونوں ملکوں کی ثقافت اور قومی وراثت کے اشتراک کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 انھوں نے آخرمیں کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے روابط برادرانہ ہیں، اورہمارے  سیاسی روابط بھی بہت اچھے ہیں۔

 ایران کےسینیئر نائب صدر نے کہا کہ ہم سیاسی روابط کی طرح اپنے ثقافتی، اقتصادی اور سیاحتی روابط کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .