30 مئی، 2025، 5:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85847923
T T
0 Persons

لیبلز

اسپیکر ڈاکٹرقالیباف کل برازیل جارہے ہیں

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف برکس پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے کل 31 مئی کو برازیل کے دارالحکومت برازیلیا جارہے ہیں

ارنا کے مطابق برکس پارلیمانی یونین کا گیارھواں اجلاس برازیل کی پارلیمنٹ کی میزبانی میں 3 اور 4 جون کو برازیلیا ميں ہورہا ہے۔  

 "پائیدار اور ہمہ گیر عالمی حکمرانی کے قیام میں برکس پارلیمانوں کا کردار" اس اجلاس کا سلوگن ہے۔

 ایران کا پارلیمانی وفد اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی صدارت میں اس اجلاس میں شرکت کے لئے کل 31 مئی کو روانہ ہورہا ہے۔

 برازیل جانے والے ایرانی پالیمانی وفد میں،ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی  پریزائیڈنگ کمیٹی کے رکن اورایران برازیل پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ احمد نادری، ایران برازیل پارلیمانی دوستی گروپ کی نائب سربراہ مریم عبداللّہی  اور پارلیمنٹ کے آرٹییفیشل انٹیلیجنس گروپ کے سربراہ مصطفی طاہری شامل ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .