ارنا کے مطابق برکس پارلیمانی یونین کا گیارھواں اجلاس برازیل کی پارلیمنٹ کی میزبانی میں 3 اور 4 جون کو برازیلیا ميں ہورہا ہے۔
"پائیدار اور ہمہ گیر عالمی حکمرانی کے قیام میں برکس پارلیمانوں کا کردار" اس اجلاس کا سلوگن ہے۔
ایران کا پارلیمانی وفد اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی صدارت میں اس اجلاس میں شرکت کے لئے کل 31 مئی کو روانہ ہورہا ہے۔
برازیل جانے والے ایرانی پالیمانی وفد میں،ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائیڈنگ کمیٹی کے رکن اورایران برازیل پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ احمد نادری، ایران برازیل پارلیمانی دوستی گروپ کی نائب سربراہ مریم عبداللّہی اور پارلیمنٹ کے آرٹییفیشل انٹیلیجنس گروپ کے سربراہ مصطفی طاہری شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ