پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے میزائلوں، ڈرون طیاروں اور توپخانوں سمیت انواع و اقسام کے ہتھیاروں کی رونمائی

 دزفول- ارنا – پیغمبر اعظم 19 جنگی مشقوں کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری کی موجودگی میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کے جنگی وسائل میں جدید ترین میزائلوں، ڈرون طیاروں، توپخانوں اور دیگر دفاعی وسائل کا اضافہ ہوا

  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس لاجسٹک سپورٹ کے  نائب سربراہ نے ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں، ان جدید ترین جنگی وسائل اور ہتھیاروں کے بارے میں بتایا کہ ان وسائل کے تکنیکی اور تحقیقاتی تجربات کئے جاچکے ہیں ۔    

پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے میزائلوں، ڈرون طیاروں اور توپخانوں سمیت انواع و اقسام کے ہتھیاروں کی رونمائی

 جنرل علی کوہستانی نے بتایا کہ ان ہتھیاروں کا جنگی علاقوں میں محدود سطح پر تجربہ کیا گیا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ آج یہ جںگی وسائل بڑی تعداد میں سپاہ کی بری فورس کے جنگی سازو سامان میں  شامل کئے گئے ہیں اوران کی شمولیت سے   اس فورس کی جنگی اور دفاعی توانائی بڑھ جائے گی۔

پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے میزائلوں، ڈرون طیاروں اور توپخانوں سمیت انواع و اقسام کے ہتھیاروں کی رونمائی

 جنرل علی کوہستانی نے بتایا کہ آج سپاہ کی بری فورس  کی تحویل میں جو اسلحے دیئے گئے ہیں، ان میں، 200 کلومیٹر تک مارے کرنے والے BM 450 نوعیت کے میزائل، فتح 260  اور فجر پانچ، پن پوائنٹ گائیڈیڈ میزائل بھی شامل ہیں۔   

پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کے لاجسٹک سپورٹ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی کوہستانی نے مزید بتایا کہ 122 میلی میٹر کے اسمارٹ گائیڈیڈ راکٹ اور مجید ڈیفنس سسٹم بھی آج اس فورس کے اسلحہ خانے میں شامل کئے جانے والے جنگی آلات و وسائل میں شامل ہیں۔   

  جنرل کوہستانی نے بتایا کہ مہاجر 10 اسٹریٹیجک ڈرون، زیادہ طاقتور موٹر کے حامل مہاجر6 ڈرون اور انواع و اقسام کے سوسائڈ ڈرون، جیٹ انجن سے چلنے والے اور مختلف بلندیوں پر  پرواز کرنے والے ڈرون طیارے بھی آج سپاہ کی بری فورس کے حوالے کئے گئے۔  

پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے میزائلوں، ڈرون طیاروں اور توپخانوں سمیت انواع و اقسام کے ہتھیاروں کی رونمائی

  انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ آج سپاہ کی بری فورس کے جنگی وسائل میں شامل ہونے والے جدید ترین ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان میں، دھماکہ خیز گلالہ نوعیت کے ڈرون، جنکی رینج 450 کلومیٹر ہے،  15000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے دھماکہ خیز کترال ڈرون، جیٹ موٹر سے اڑنے والے، دالاہو دھماکہ خیز ڈرون، 25000 فٹ کی بلند ی پر پرواز کرنے والے، شاہو دھماکہ خیز ڈرون، اور 40 کلومیٹررینج کے پسٹن انجن سے کام کرنے والے دھماکہ خیز پاندسر ڈرون بھی شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .