صدر جمہوریہ آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کے تین افریقی ملکوں ، کینیا، یوگینڈا اور زیمبابوے کے دورے میں ان کے ساتھ ، وزیر صحت ، وزیر زراعت، وزیر خارجہ ، وزیر تعاون و سماجی بہبود کے علاوہ کئي دیگر اداروں اور وزارتوں کے اعلی عہدیدار موجود ہيں۔
بدھ کی صبح نیروبی پہنچنے پر کینیا کے عہدیداروں نے ہوائي اڈے پر ان کا استقبال کیا جس کے بعد ایوان صدارت میں ، کینیا کے صدر " ولیم سامویی روٹو" نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
ایرانی صدر کی استقبالیہ تقریب میں انہيں 21 توپوں کی سلامی دی گئي ۔
استقبالہ تقریب کے بعد ایران و کینیا کے صدور نے بات چیت کی جس کے بعد دونوں ملکوں کے وفود کے مذاکرات کا آغاز ہوا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں تعاون کے کئي معاہدوں پر دستخط کئے۔
یہ معاہدے ، معدنیات ، ٹکنیکل ٹریننگ اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے سلسلے میں کئے گئے ہيں۔
یہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران کسی ایرانی صدر کا پہلا افریقی دورہ ہے۔
آپ کا تبصرہ