ایرانی صدر نیروبی پہنچے ، شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی ، کئي معاہدوں پر دستخط

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا تین افریقی ملکوں کا دورہ شروع ہو گيا ہے اور اس کے پہلے مرحلے میں وہ بدھ کی صبح کینیا کے دارالحکومت، نیروبی پہنچے جہاں ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔

        صدر جمہوریہ آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کے تین افریقی ملکوں ، کینیا، یوگینڈا اور زیمبابوے کے دورے میں ان کے ساتھ ، وزیر صحت ، وزیر زراعت، وزیر خارجہ ، وزیر تعاون و سماجی بہبود کے علاوہ کئي دیگر اداروں اور وزارتوں کے اعلی عہدیدار موجود ہيں۔

       بدھ کی صبح نیروبی پہنچنے پر کینیا کے عہدیداروں نے ہوائي اڈے پر ان کا استقبال کیا جس کے بعد ایوان صدارت میں ، کینیا کے صدر " ولیم سامویی روٹو" نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

        ایرانی صدر کی استقبالیہ تقریب میں انہيں 21 توپوں کی سلامی دی گئي ۔

ایرانی صدر نیروبی پہنچے ، شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی ، کئي معاہدوں پر دستخط

استقبالہ تقریب کے بعد ایران و کینیا کے صدور نے بات چیت کی جس کے بعد دونوں ملکوں کے وفود کے مذاکرات کا آغاز ہوا۔

فریقین نے دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں تعاون کے کئي معاہدوں پر دستخط کئے۔

ایرانی صدر نیروبی پہنچے ، شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی ، کئي معاہدوں پر دستخط

       یہ معاہدے ، معدنیات ، ٹکنیکل ٹریننگ اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے سلسلے میں کئے گئے ہيں۔

یہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران کسی ایرانی صدر کا پہلا افریقی دورہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .