صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت اور قتل و غارت کا جواب دیا جائے گا: ہنیہ

تہران، ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں پر کسی بھی قسم کی جارحیت، قتل یا حملے کا جواب دیا جائے گا۔

فلسطینی 'شہاب' نیوز اینجسی کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم اس حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر کسی بھی قسم کی جارحیت، قتل یا حملے کا جواب دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمت قابض حکومت کو سخت اور متناسب جواب دینے کے لیے تیار اور قابل ہے۔

ہنیہ نے کہا کہ اگر صہیونی غاصب حکومت مزاحمت کے مطالبات مان لیے تو قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو سکتا ہے اور اگر نہیں تو ہم انہیں معاہدہ کرنے پر مجبور کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .