حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران عید الفطر کی آمد پر مزاحمتی تحریک اور فلسطینی قوم کو مبارکباد پیش کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یوم القدس کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خطاب میں قوم اور فلسطینی مزاحمت کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمت اور قوم سے ایران کی روحانی- سیاسی حمایت پر زور دیا۔
تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےعید الفطر کی آمد پر ایرانی حکومت اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر اور صدر کو گرمجوشی سے سلام پیش کیا۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے قابض حکومت کی جارحیت کے خلاف فلسطینی گروہوں اور عوام کی مزاحمت جاری رکھنے کے پختہ عزم پر زور دیا۔
ہنیہ نے ایران اور سعودی عرب کے حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس معاہدے کو دونوں ممالک اور پورے خطے کے مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ البتہ صہیونی رجیم اس معاہدے سے ناراض ہے۔
آپ کا تبصرہ