ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے مشیر برائے میڈیا کے امور "طاہر النونو" نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ دورہ روسی محکمہ خارجہ کی دعوت سے کیا گیا ہے اور چند دونوں تک جاری رہے گا۔
النونو نے حماس تحریک کے حالیہ دورہ ماسکو کے مقصد کو "فلسطینی قوم کے ارمان کے سلسلے میں باہمی تعلقات کے ویژن کا جائزہ" قرار دے دیا۔
اس دورے میں حماس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ "صالح العاروری" اور اس دفتر کے اراکین بشمول "موسی ابومرزوق" اور "ماہر صلاح" ہینہ کا ساتھ دیں گے۔
حماس وفد، ماسکو کے دورے کے موقع پر روسی وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" اور دیگر روسی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔
النونو نے مزید کہا کہ یہ دورہ؛ علاقائی اور بین الاقوامی حساس صورتحال میں ہوا ہے اور اور حماس کا وفد بین الاقوامی اور علاقائی تبدیلیوں اور ان دوروں کے فلسطینی قوم کے ارمان پر پڑنے والے اثرات پر مذاکرات کرے گا۔
انہوں نے حماس تحریک اور روس سے تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین سے متعلق روس کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ