زیاد النخالہ نے کہا کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور ہم اپنے حقوق کے بارے میں مذاکرات نہیں کریں گے اور ہمارا پرچم اب بھی پہلے سے زیادہ لہرایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس حالیہ تین روزہ جنگ میں اسلامی جہاد کی حامی تھی دشمن اور اس کی جارحیت کے مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔
انہوں نے عرب سمجھوتہ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمیں "غلط امن" کے نام پر غلام بنانے یا تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ہم ذلت اور قبضے کے مخالف ہیں۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کے دشمنوں اور اس کے اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض عرب ممالک فلسطین اور اس کی قوم کا نام نہیں سننا چاہتے جو ہتھیار نہیں ڈالے گا لیکن فلسطین اور اس کی قوم کا نام دن بدن بڑا ہوتا جا رہا ہے۔
النخالہ نے ایران، شام، قطر، یمن، لبنان اور مصر، لبنان کی حزب اللہ اور ان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو بھی سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ