مزاحمت ہمارا اسٹریٹجک انتخاب ہے: حماس اور اسلامی جہاد تحریکیں

تہران، ارنا - فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور اسلامی جہاد نے اعلان کیا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت ہمارا اسٹریٹجک انتخاب ہے جسے وہ کبھی ترک نہیں کریں گے۔

اس تحریکوں نے پیر کے روز شہر غزہ میں اپنی کانفرنس کے بعد ایک مشترکہ بیان کو جاری کیا۔

حماس اور اسلامی جہاد نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کی القسام بریگیڈز اور اسلامی جہاد کی القدس بریگیڈز دو طرفہ رابطہ کاری کے ذریعے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

دونوں تحریکوں نے "صہیونی دشمن" کو فلسطینی قوم کے خلاف کسی بھی احمقانہ اقدام کے خلاف خبردار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی کسی بھی جارحیت کا جواب مضبوط اور متحد ہو گا۔

بیان کے مطابق، پیر کے اجلاس میں دونوں تحریکوں کے سیاسی، ساتھ ہی سیکورٹی اور عسکری رہنماؤں نے شرکت کی جس میں مزاحمت کو مضبوط کرنے کے طریقوں اور اس کے لیے عوامی اور قومی حمایت کا جائزہ لیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں نے دونوں گروپوں کے درمیان تعلقات کا بھی جائزہ لیا، مشترکہ سرگرمیاں بڑھانے اور سیاسی، سیکیورٹی اور عسکری امور پر کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ کارروائیوں کے لیے مزاحمتی چیمبر ایک قومی کامیابی ہے، جس میں تمام فلسطینی گروپ ایک فریم ورک کے اندر حصہ لے رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں جن میں سب سے اوپر القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ ہیں۔

حماس اور اسلامی جہاد نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چیمبر کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کریں گے جب تک کہ تمام فلسطینی علاقے آزاد نہیں ہو جاتے اور پناہ گزین اپنی سرزمین پر واپس نہیں جاتے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .