11 مئی، 2023، 12:10 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85108336
T T
0 Persons

لیبلز

ماسکو کا چار فریقی اجلاس ایک قدم آگے تھا:  ایرانی وزیر خارجہ

ماسکو، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ہونے والے چار فریقی اجلاس کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں ترکی اور شام کے نظریات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے ایک قدم آگے ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز ماسکو سے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ماسکو کے دورے کے دوران روس، شام اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے ان ملاقاتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ  کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے گزشتہ سال کےدوران ترکی اور روس کے ساتھ ایران کے تعلقات میں اچھی پیشرفتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک (ترکی اور روس) کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات کا حجم بہت اضافہ کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .