اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آج بروز بدھ ماسکو میں شام کے بارے میں چار فریقی اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے چارفریقی اجلاس سے پہلے شامی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان منگل کے روز شام کے حوالے سے چارفریقی اجلاس کی شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔
آپ کا تبصرہ