یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اپنے اردنی ہم منصب کو رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر کی مبارکباد دی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور اردن کے بادشاہ کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے اس ملک کے ساتھ جامع تعلقات اور تعاون کی توسیع کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے فلسطینی عوام اور مقبوضہ فلسطین میں مقدس اسلامی مقامات بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے لیے اردن کی مکمل حمایت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ نسل پرست صیہونی حکومت پورے خطے اور خاص طور پر امت اسلامیہ کے لیے سب سے بڑا سیکورٹی خطرہ ہے ۔
انہوں نے اسلامی اتحاد اور یکجہتی، مسجد الاقصیٰ اور مقبوضہ القدس سے نسل پرست صہیونیوں کے ہاتھ کاٹنے اور مظلوم فلسطینی قوم کے مکمل حقوق کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اردن کے وزیر خارجہ نے بھی ایرانی حکومت اور قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہران کے ساتھ جامع تعلقات اور تعاون کی توسیع کے لیے عمان کی حکومت کی تیاری کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے اور ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع اردن کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
ایمن الصفدی نے بھی ایران سعودی تعلقات کی بحالی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم سیاسی پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کا دفاع ہمیشہ سے عمان کی ترجیح رہی ہے، جو خطے میں امن و استحکام اور مقدس مقامات جیسے مسجد الاقصیٰ اور مقبوضہ القدس کی بحالی کی حمایت کرتی ہے اور صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیاں کے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اسرائیلی نسل پرست حکومت خطے اور مسلمانوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے: ایرانی وزیر خارجہ
21 اپریل، 2023، 3:17 PM
News ID:
85089408
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نسل پرست حکومت خطے اور مسلم اقوام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران سعودی معاہدہ خطے میں ترقی کی جانب ایک قدم ہے
تہران ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خلیج فارس کے امور نے کہا ہے کہ تہران…
-
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے زور دیا؛
فلسطینی پرچم کو عوامی مقامات سے اٹھانا اقوام متحدہ کے چارٹر کیخلاف ہے/ اسرائیل کی نسل پرستی انسانیت کیخلاف جرم ہے
تہران۔ ارنا-ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صہیونی ریاست کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں عوامی مقامات…
آپ کا تبصرہ