ارنا نے اردن کی الممکنہ ٹی وی چینل کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج بروز منگل کو کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے داخلی سلامتی کے وزیر "ایتمار بن گویر" کا 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی پرچم کو بلند کرنے سے روکنے کا فیصلہ؛ اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے منافی ہے اور یہ ایک قوم کی شناخت کو مٹانے کی بزدلانہ اور قابل پیشن گوئی کی کوشش ہے۔
اس تنظیم نے مزید کہا کہ ایک سروے کے نتائج کے مطابق فلسطینی پرچم لہرانے والے 80 فیصد سے زائد افراد اپنی قومی شناخت کے اظہار کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی نسلی امتیازی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج بھی ظاہر کرتے ہیں۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم نے نشاندہی کی کہ جابرانہ اور آمرانہ ریاستوں کا یہ رویہ ان کے آغاز سے ہی پوری دنیا میں رائج ہے، یہ ریاستیں، اس اقدام سے آزادی اظہار اور کمزور گروہوں اور ان کے حقوق کو دباتی ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صہیونی ریاست کے حکام سے جاری کردہ ہدایات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ ہدایات انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2.7، 19 اور 20 کی صریح خلاف ورزی ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ