4 جنوری، 2023، 6:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84989410
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان نے مسجدالاقصی کیخلاف صہیونی وزیر کے حملے کی مذمت کی

تہران۔ ارنا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے صہیونی ریاست کے وزیر کی طرف سے مسجد الاقصی کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کے مترادف قرار دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے مسجد لاقصی ایک مقدس مقام ہے جس کا پوری دنیا کے مسلمان احترام کرتے ہیں۔ اس کے تقدس کو پامال کرنے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں، اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالات کو مزید بگاڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

پاکستان نے کہا کہ صہیونی ریاست کو اپنے غیر قانونی اقدامات کو روکنا ہوگا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے تقدس کا احترام کرنا ہوگا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملک ایک بار پھر فلسطینی قوم کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کا عزم کرتا ہے اور ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین کی آزاد اور مستقل ریاست 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور قدس شریف بطور اس کا دارالحکومت، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تشکیل دی جائے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .