3 جنوری، 2023، 6:41 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84988267
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینی عوام کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے: برازیلی صدر

تہران، ارنا- برازیل کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی بھرپور حمایت اور پشت پناہی کرے گا اور ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر فلسطین کی آزادی اور خودمختاری کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

فلسطینی 'سما' نیوز ایجنسی کے مطابق نئے برازیلی صدر داسیلوا نے اپنی حلف برداری برداری کے موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور فلسطینی صدر محمود عباس کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی بھرپور حمایت اور پشت پناہی کرے گا اور ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے فلسطین کی آزادی اور خودمختاری کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

برازیلی صدر نے ایک بار پھر  ایک بار پھر فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے اپنے ملک کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برازیل تمام بین الاقوامی میدانوں میں فلسطین کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

برازیل کا یہ تجربہ کار اور ماہر سیاستدان 2003 سے 2010 تک اس ملک کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .