31 اکتوبر، 2022، 7:48 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84929114
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی "لولا داسیلوا" کو برازیل کے صدرات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے برازیل کے صدراتی انتخابات میں "ایگناسیو لولا داسیلوا" کی فتح پر ان کو اور برازیلی عوان سمیت کو مبارکباد دی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور باہمی احترام کے ساتھ دیرینہ تعلقات منتخب صدر کی قیادت میں مزید ترقی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور برازیل کے تعلقات اگلے سال اپنے 120 ویں سال میں داخل ہوں گے۔ کنعانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سالوں میں خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے میدان میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات میں موجود بہت سی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہے کہ جناب لولا کے دور صدارت میں یہ تعلقات مختلف جہتوں میں مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے۔

**9467

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .