4 جنوری، 2023، 7:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84989434
T T
0 Persons

لیبلز

غزه پٹی میں شہید جنرل سلیمانی کی تیسری برسی کی تقریب

تہران۔ ارنا۔ غزہ کی پٹی میں عوام اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

ارنا نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ یہ تقریب بدھ کے روز کو عالمی یوم قدس کی فلسطینی کمیٹی کے زیر اہتمام میں مزاحمتی گروہوں، قومی جماعتوں، اراکین پارلیمنٹ، عمائدین اور غزہ کی پٹی کے عوام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ دشمن، فلسطین میں شہید قاسم سلیمانی کی ثقافت اور طریقوں کو مٹانا چاہتا تھا لیکن وہ ناکام و نامراد رہا۔

ولید القططی نے کہا کہ شہید سلیمانی کی ثقافت اور طریقے فلسطین میں ابھی تک زندہ ہیں اور ایران کے قلب میں فلسطین کی موجودگی، شہید سلیمانی کے قتل کا بنیادی سبب اور وجہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جنرل سلیمانی کی شہادت فلسطینی کاز میں ان کے موقف اور مزاحمت کو ہمہ جہت مالی معاونت، ہتھیاروں اور تجربات کی منتقلی کی وجہ سے ہوئی اور اس مسئلے کا فلسطینی مزاحمت کو اپنے پیغامات میں متعدد بار ذکر کیا گیا ہے۔

القططی نے کہا کہ شہید سلیمانی نے فلسطینی مزاحمت کے نام اپنے پیغامات میں کہا کہ یقین رکھیں، ایران فلسطین کو کسی بھی دباؤ اور پابندیوں کے تحت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .