یہ بات محمد شیاع السودانی نے ایرانی جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی تنظیم کے کمانڈر حاج ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ فتح کے کمانڈروں اور دنیا کے سب سے سفاک اور انتہا پسند دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں ان کی کوششوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فتح کے کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام رسم و رواج اور بین الاقوامی قوانین میں قابل مذمت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈروں نے 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے میں شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو نشانہ بناکر شہید کردیا، یہ حملہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ