عراقی صوبے صلاح الدین کے عوام نے شہید سلیمانی کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا

تہران، ارنا - عراقی صوبے صلاح الدین کے علاقے 'دجلیل' کے عوام نے جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کی تیسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں اس شہید کمانڈروں کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عراقی صوبے صلاح الدین کے علاقے 'دجلیل' کے عوام نے آج بروز پیر ایرانی جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کی تیسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں اس شہید کمانڈروں کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس تقریب میں بعض مقامی اور سرکاری شخصیات، علماء، عوام اور قبائل کے شیوخ نے شرکت کی جس میں انہوں نے اسلامی ممالک اور اسلام کے دفاع اور عالمی استکبار اور امریکہ کا مقابلہ کرنے میں ان شہید کمانڈروں کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

عراقی صوبے صلاح الدین کے عوام نے شہید سلیمانی کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا

امریکی لڑاکا طیارے نے3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے میں ایک میزائل حملے میں جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو شہید کردیا۔ یہ حملہ سابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے براہ راست حکم سے کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .