تفصیلات کے مطابق، منعقدہ اس تقریب میں پاکستانی اسکالرز، مذہبی اور سیاسی شخصیات، کراچی میں مقیم ایرانی اور میڈیا کے ممبران اور ان شہدا سے خراج عقیدت پیش کرنے والوں نے حصہ لیا تھا۔
اس موقع پر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل "احمد محمدی" نے دہشتگردوں کیخلاف شہید جنرل سلیمانی کی سالوں سال جد و جہد پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے قتل کو امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی کی واضح علامت قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں بشمول داعش دہشتگرد گروہ کیخلاف مقابلہ کرنے کے دعویداروں کے برعکس شہید جنرل سلیمانی انتھک کوششوں سے اس حوالے سے میدان عمل میں آئیں اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
احمدی نے ایران اور عراق میں شہید جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی جنازے کی تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی یادیں ہمیشہ تازہ رہتی ہیں۔
انہوں نے فلسطین کے خلاف صہیونی سازشوں سے متعلق پاکستان کے تعمیری موقف کو سراہا۔
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ