جنرل سلیمانی اور المہندس کے شہدا کا قتل تمام قوانین میں قابل مذمت ہے: السودانی

تہران، ارنا - عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فتح کے کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام رسم و رواج اور بین الاقوامی قوانین میں قابل مذمت ہے اور تاریخ میں ان کی کوششوں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔

 یہ بات محمد شیاع السودانی نے ایرانی جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی تنظیم کے کمانڈر حاج ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی  کی مناسبت سے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ فتح کے کمانڈروں اور دنیا کے سب سے سفاک اور انتہا پسند دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں ان کی کوششوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فتح کے کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام رسم و رواج اور بین الاقوامی قوانین میں قابل مذمت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈروں نے 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے میں شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو نشانہ بناکر شہید کردیا، یہ حملہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .