یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز امریکی صدر کے نوروز کی مناسبت سے پیغام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے نوروز کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے پیغام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ایک ناقابل تبدیلی حصہ ہے، جس کی عکاسی ہر سال اس کے عہدیداروں کے نوروز پیغام میں بھی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو برقرار رکھنے اور ان میں شدت لانے کے ساتھ ساتھ ایرانی خواتین کی حمایت کا دعویٰ امریکی حکومت اور اس کے ایران مخالف رہنماؤں کی منافقت اور دشمنی کا مظہر ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے نوروز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایک بار پھر ایرانی عوام کی حمایت کا جھوٹا دعوی کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ناقابل تغیر حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
-
کنعانی کا بائیڈن کے حالیہ بیانات پر رد عمل؛
کیا ایرانی خواتین کو زیادہ سے زیادہ پابندیوں سے استثنی دی تھی؟
تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی خواتین سے متلعق امریکی صدر جوبائیڈن کی…
-
امریکہ پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام کو روکنے میں ناکام رہا: صدر رئیسی
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکیوں نے ایرانی عوام اور حکومت کو روکنے کی کوشش…
-
ایران کے خلاف امریکی معاندانہ اقدامات کی قانونی ذمہ داری ناقابل تردید ہے: کنعانی
تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور قوم کے ساتھ…
آپ کا تبصرہ