عید نوروز
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: ہم اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہیں
تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب مذکورہ خط کے سیاق و سباق اور لہجے کے مطابق دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ سفارت کاری کے مواقع کو بھی محفوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہم تمام ممکنہ حالات و واقعات کے لیے تیار اور اپنے قومی مفاد کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہیں۔
-
تصویرنئے ہجری شمسی سال کا 13واں دن، یوم فطرت
نئے ہجری شمسی سال کے 13ویں دن کو ایرانی عوام قدرتی مقامات کا رخ کرتے ہیں اور بھرپور انداز میں سیر و تفریح کرتے ہیں۔ اس سال بھی پارکوں اور جنگلوں میں ایرانی گھرانے جمع اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔
-
آرٹس اور ثقافتنوروز، ایرانی ثقافت کا عالمی ورثہ
نوروز، موسم بہار کا قدیم جشن، عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ یہ جشن جو ایرانی ثقافت کا نگینہ ہے، اپنی منفرد رسومات اور رسم و رواج کے ساتھ ماضی اور حال میں ایک ربط پیدا کرتا ہے اور ایشیا کے قلب سے یورپ کی گہرائیوں تک بہت سے لوگوں کو باندھے ہوئے ہے۔
-
سیاسترہبر انقلاب اسلامی ایران: ایرانی قوم کی ایمانی طاقت پوشیدہ نہیں/ امریکہ کو دھمکیوں سے کچھ نہیں ملے گا
تہران - ارنا- رہبر انقلاب اسلامی ایران نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کی ایمانی طاقت اور ہمت گزشتہ سال کے المناک واقعات میں ظاہر ہوئی، کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایران کو دھمکیاں دے کر کبھی بھی کہیں نہیں پہنچ سکیں گے۔
-
تصویرپرسیپولیس (تخت جمشید) میں نوروز کا بین الاقوامی جشن
بین الاقوامی نوروز کانفرنس (17 مارچ 2025) پرسیپولیس عالمی ثقافتی ورثے میں ازبکستان، قزاقستان اور تاجکستان کے سفیروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بین الاقوامی نوروز بیج کی نقاب کشائی کی گئی۔
-
سیاستایران: ہم یمن پر امریکی اور برطانوی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں
تہران- ارنا- تہران میں مقیم اسلامی ممالک کے سفیروں اور مشنز کے سربراہان کی ضیافت میں ایران کے وزیر خارجہ نے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کی اور اس مہینہ میں عبادات کے قبول ہونے کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مقدس مہینے کی برکات سے ہم ملت اسلامیہ کے لیے امن و امان اور سلامتی کی فضا قائم کریں گے۔
-
آرٹس اور ثقافتنوروز کی بین الاقوامی علامت کی تقریب رونمائی
شیراز (ارنا) نوروز کی بین الاقوامی علامت کی رونمائی نوروز منانے والے ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں عالمی ثقافتی ورثہ کے آفس پرسپولیس (تخت جمشید) میں منعقد کی گئی۔
-
تصویرنوروز کی قدیم رسومات، رشکی اور ماسی
"رشکی اور ماسی" نوروز کی قدیم رسموں میں سے ایک ہے جو ماضی میں اراک شہر میں مقبول تھی۔ یہ رسم سردیوں میں، خاص طور پر سخت سردی کی لمبی راتوں میں، وقت گزارنے اور لوگوں میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے ادا کی جاتی تھی جس میں موسم بہار کے آغاز کا تذکرہ ہوتا تھا۔ "رشکی و ماسی" "حاجی فیروز" بہت سی مماثلت رکھتی ہے، جو نوروز کے گانے گانے والے گروہوں میں سے ایک ہے۔
-
تصویربہار کا آغاز اور پھولوں کی مارکیٹ - شیراز
جیسے ہی ایرانی سال کا اختتام قریب آتا ہے اور موسم بہار کی آمد آمد ہوتی ہے، شیراز میں پھولوں اور پودوں کی مارکیٹ شہریوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ پھول پودے ہفت سین ٹیبل کا لازمی جز اور موسم بہار کی علامت ہیں۔
-
تصویرانٹرنیشنل نوروز فیسٹیول
انٹرنیشنل نوروز فیسٹیول کی افتتاحی تقریب جمعہ کی شام (14 مارچ 2025) کو تہران کے آزادی اسکوائر پر کلچرل منسٹر سید عباس صالحی، منسٹر آف فارن افئیرز سید عباس عراقچی، منسٹر آف کلچرل ہیریٹیج، ٹورزم اینڈ ہینڈی کرافٹ سید رضا صالحی اور مختلف ممالک کے سفیروں، فنکاروں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
تصویرگولڈ فش فارمنگ
گولڈ فش، "ھفت سین" ٹیبل آئٹم میں شامل ہونے کی وجہ سے، ہر ایرانی سال کے آخری دنوں میں زیادہ مقبول ہوتی ہے۔ صوبہ گیلان گولڈ فش کی پیداوار میں سر فہرست ہے اور مختلف اقسام کی گولڈ فش بشمول گولڈ فش، ریڈ کیپ اور کالیٹو 10 ایکٹر رقبے پر مختلف چھوٹے تالابوں اور گڑھوں میں تیار کیا جاتا ہے اور یہاں سے ملک بھر میں بھیجا جاتا ہے۔
-
تصویرگرگان میں نوروز خوانی کی رسم
نوروزخوانی شمالی ایران کے لوگوں، خاص طور پر صوبہ گلستان کی ایک مقبول روایت ہے۔ اس رسم میں تجربہ کار فنکار گلیوں میں گھومتے پھرتے اور مقامی زبان میں نظمیں سنا کر موسم بہار کی آمد کا اعلان کرتے ہیں۔
-
تصویرنوروز کے سیاح طاق بستان کے تاریخی علاقے میں
طاق بستان ساسانی دور کے پتھروں پرکندہ نوشتہ جات کا مجموعہ ہے جو شمال مغربی کرمانشاہ میں واقع ہے۔ اسی نام کی جھیل اور اس کے ارد گرد پہاڑوں نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا ہے۔
-
سیاستروس، ہندوستان، آذربائيجان، تاجیکستان اور بلاروس کے سربراہوں کی صدر رئیسی کو مبارک باد
تہران-ارنا- روس، ہندوستان، آذربائيجان، تاجیکستان اور بلاروس کے سربراہوں نے الگ الگ پیغامات میں، نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
-
تصویرارومیہ جھیل پر سیاحوں کی بھیڑ
نئے ہجری شمسی سال کے چوتھے دن بہت سے سیاحوں نے آذربائيجان کا فیروزہ کہی جانے والی ارومیہ جھیل کا سفر کیا ہے۔ یہ جھیل ہمیشہ ہی مغربی و مشرقی آذربائيجان کے سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز رہی ہے۔
-
تصویرافغانستان میں نوروز
نوروز دنیا کے مختلف ملکوں میں منایا جاتا ہے۔ ایران کے ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی یہ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ نوروز منایا جاتا ہے۔
-
آرٹس اور ثقافتنوروز کی ثقافت کے مالک ملکوں کو وزیر خارجہ کا پیغام
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نوروز کی تہذیب و ثقافت کے مالک ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام الگ الگ پیغام میں انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
-
آرٹس اور ثقافتاقوام متحدہ میں عالمی یوم نوروز منایا گيا، ایران سمیت کئي ملک شریک+ویڈيو
نیویارک-ارنا- عالمی یوم نوروز کی تقریبات کا امسال بھی اقوام متحدہ میں انعقاد ہوا جس کی میزبانی اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کی۔
-
https://tahrir.irna.ir/news.xhtml?ic=85423338#newsForm:newsTab:newsBasics
کالم اور تبصرےاقبال کے وطن میں نوروز، ایران و پاکستان کی مشترکہ ثقافت کی علامت
اسلام آباد-ارنا- ایران میں نئے سال کے پہلے دن میں نوروز کے جشن کے ساتھ ہی، پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی " نوروز عالم افروز" عنوان کے تحت جشن منایا جاتا ہے۔
-
تصویرایران، معصومہ قم کے روضے میں نئے سال کا استقبال
مقدس شہر قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے میں سن 1403 ہجری شمسی کی آمد کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
-
پاکستانتہران میں پاکستان کے سفیر نے نوروز کی مبارک باد دی
اسلام آباد- ارنا- تہران میں پاکستان کے سفیر نے نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر ایرانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔
-
سیاستنیا ہجری شمسی سال 1403 پیداوار و معیشت میں زیادہ ترقی اور مہنگائی میں زیادہ کمی کا سال، صدر
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ماہ رمضان کے موقع پر نئے ہجری شمسی سال کی مبارک باد پیش کی ہے اور گزشتہ 30 مہینوں کے دوران اپنی حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی ہے۔
-
03 ہجری شمسی کے پیغام نوروز میں امام خامنہ ای نے غزہ میں جاری جرائم کو سال کا تلخ ترین واقعہ قرار دیا
سیاستاللہ تعالی سے التجا ہے کہ ملت ایران اور تمام مسلم اقوام کے لئے شیریں تغیرات مقدر فرمائے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1403 کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا جس میں آپ نے بیتے سال کے اہم ملکی اور بین الاقوامی واقعات کی جانب اشارہ کیا اور نئے سال کے لئے نعرہ معین کیا۔
-
ایران ، تمام ایرانیوں کا
سیاستدشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود، ایران ترقی کی راہ پر گامزن، وزير خارجہ کا پیغام نوروز
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تمام ایرانی شہریوں کے لئے دوسرے ملکوں میں سروس اور حمایت کا سلسلہ پوری سنجیدگي سے جاری رکھیں گے، کہا: بد خواہوں کی کوشش اور خواہش کے باوجود، آج ہمارا پیارا ایران ہر شعبے میں ترقی اور پائیدار پیشرفت کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔
-
تصویرایرانی نئے سال کی تیاریاں، مشہد میں پھولوں اور پودوں کا بازار
ایرانی سال کے آخری ایام قریب آنے پر نوروز کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ پھولوں اور پودوں کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔ مشہد کے لوگ اپنی ہفت سین کی میز کے لیے اشیاء خریدنے پھولوں اور پودوں کے مرکزی بازار جاتے ہیں۔
-
معاشرہعید شاپنگ، سنندج کا بازار
ایرانی سال کے آخری ایام کے قریب آنے سے نوروز کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ سنندج کے لوگ، کاروبار اور خرید و فروخت کے لیے بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کا رخ کررہے ہیں۔
-
معاشرہتہران ریلوے اسٹیشن پر نئے ایرانی سال کے مسافروں کی رخصتی، تصویریں
تہران (ارنا) ایرانی نئے سال (نوروز) کے سفر کے آغاز کے ساتھ ہی تہران ریلوے اسٹیشن سے مسافروں کے ایک گروپ کو ہفتہ کی شام (16 مارچ 2024) خادم یاران رضوی کی موجودگی میں رخصت کیا گیا۔
-
معاشرہتہران میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ٹریفک، تصویریں
تہران (ارنا) نئے ایرانی سال کے موقع پر تہران کی سڑکوں پر بہت زیادہ ٹریفک ہے۔ اس شہر میں آبادی اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ اور عوامی نقل و حمل کی کمی، عید نوروز کی خریداری نیز اس سال نوروز اور رمضان کا ایک ساتھ ہونا ، تہران میں ٹریفک کی بڑی وجوہات ہیں۔
-
تصویراردبیل ، نوروز کی خریداری
ایران میں نئے سال کے موقع پر لوگ ضرورت کی چیزيں خریدتے ہيں جس کی وجہ سے بازاروں میں کافی رونق رہتی ہے۔
-
تصویرایران، کردستان کے دوپلورہ گاؤں میں جشن نوروز
ایران کے کردستان میں بہار کی آمد سے قبل نوروز کی تیاریاں شروع ہو گئي ہیں۔ اس تیاری کے لئے کئي روایتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔