کیا ایرانی خواتین کو زیادہ سے زیادہ پابندیوں سے استثنی دی تھی؟

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی خواتین سے متلعق امریکی صدر جوبائیڈن کی مداخلت پسندانہ بیانات کے رد عمل میں پوچھا کہ کیا واقعی، ایرانی خواتین اور ماؤں کو ایرانی قوم کیخلاف آپ کی زیادہ سے زیادہ پابندیوں سے استثنی دی تھی؟

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک ایسی حکومت کے صدر جس نے 40 سال سے زائد عرصے تک ایرانی قوم کے خلاف دشمنی اور ظلم و بربریت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اقتصادی دہشت گردی اور پابندیوں میں ایپیڈرمولیس بولوسا مرض میں مبتلا بچوں پر بھی رحم نہیں کیا، دعوی کیا کہ" ہم ایران کی خواتین کے ساتھ ہیں"۔ کیا واقعی، ایرانی خواتین اور ماؤں کو ایرانی قوم کیخلاف آپ کی زیادہ سے زیادہ پابندیوں سے استثنی دی تھی؟

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .