ارنا رپورٹ کے مطابق، "کامران باقری لنکرانی" نے جمعرات کو صوبے خراسان رضوی میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ صدر رئیسی کی حکومت کی بے لگام لیکویڈیٹی کو روکنے اور تیل کی زیادہ فروخت اور پچھلی حکومت کے بینکوں کے قرضوں کا تصفیہ کرنے میں کامیابی نے تمام دشمنوں کو متحد کر دیا تا کہ وہ سازشیں کرنے اور کمزور نکات پر سرفنگ کرنے سے انقلابی حکومت کو مسائل کے حل اور ملک کو سنبھالنے میں رول ماڈل بننے سے روکیں۔
انہوں نے گزشتہ دنوں میں ایران کے بعض شہروں میں افسوسناک واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان تلخ ایام کے گزرنے کے باوجود ملک کے مستقبل کا راستہ واضح ہے اور مسائل حل ہو رہے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ ہم اس راستے پر ثابت قدم رہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ