سیستان و بلوچستان میں فسادات کے دوران گرفتار ہونے والے 38 افراد کو رہا کر دیا گیا

زاہدان - ارنا - زاہدان میں حالیہ واقعات میں گرفتار کیے گئے 38 افراد کو رہا کردیا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے حاج علی اکبری کے دورے سیستان و بلوچستان کے موقع پر سنی قبیلوں کے سربراہوں کی درخواست پر ان افراد کو معاف اور رہا کر دیا گیا۔
حاج علی اکبری نے کہا کہ جن لوگوں نے ان مقدمات میں چند غلطیاں کی ہیں اور وہ زیر حراست ہیں، انہیں رہبر معظم کی مہربانی سے جلد رہا کر دیا جائے گا۔
سیستان و بلوچستان میں قانونی سرپرست کے تعلقات عامہ کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں تقریباً 40 مزید افراد کو معاف کر کے رہا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں 30 ستمبر جمعہ کے روز کے دہشتگردانہ حملے میں، کئی دہشتگرد افراد نے ایک تھانے حملے کرکے اس کیخلاف فائرنگ کی۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 20 بھی زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .