یہ بات جنرل محمد کرمی نے اتوار کے روز زاہدان میں سیکورٹی کے 4 شہیدوں کے جنازے کی تقریب کے موقع پر کہی۔
انہوں نے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز، عوام اور پولیس کی ہوشیاری کے ساتھ سیکورٹی مکمل طور پر برقرار ہے اور ہم انقلاب مخالف گروہوں کو سخت جواب دیں گے۔
ایرانی جنرل نے کہا کہ میں سیستان اور بلوچستان کے عقلمند، متقی اور بصیرت رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن مختلف طریقوں سے ملک کے عوام بالخصوص سیستان اور بلوچستان کے لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی لیے ہمیں اس عزائم کے سامنے چوکس رہنا چاہیے۔
جنرل محمد کرمی نے کہا کہ جیسا کہ اب تک ہمارے لوگ انقلاب کے مختلف شعبوں میں شریک تھے اب بھی وہ امن اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔
ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں جمعہ کے روز کے دہشتگردانہ حملے میں، کئی دہشتگرد افراد نے ایک تھانے حملے کرکے اس کیخلاف فائرنگ کی۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر جنرل "حسین مدرس خیابانی" نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 20 بھی زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ