1 اکتوبر، 2022، 10:22 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84900998
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی شہر زاہدان پورے امن میں ہے

1 اکتوبر، 2022، 10:22 AM
News ID: 84900998
ایرانی شہر زاہدان پورے امن میں ہے

تہران۔ ارنا- ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں گزشتہ روز کے دہشتگردانہ حملے میں، کئی دہشتگرد افراد نے ایک تھانے حملے کرکے اس کیخلاف فائرنگ کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر جنرل "حسین مدرس خیابانی" نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 20 بھی زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد اور علیحدہ پسند گروہوں سے متعلق کچھ باغی جن کی شناخت ہوگئی ہے، نے نماز جمعے میں داخل ہونے کی روپ میں اس شہر کے ایک تھانے کیخلاف قبضے کے مقصد سے پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی۔

نیز ایک باخبر ذریعہ ابلاغ نے کہا ہے کہ صوبے سیستان و بلوچستان کے پاسداران اسلامی انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید "علی موسوی" نے جمعہ کے روز کو مسلح دہشتگردوں کیخلاف جھڑپوں میں جام شہادت نوش کی۔

 اس کے علاوہ صوبے سیستان و بلوچستان کے آئی آر جی سی نے اس حادثے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "باغیون کا منہ توڑ جواب دیں گے"۔

 نیز ایک باخبر ذریعہ نے زاہدان کے حالیہ دشہتگردی حملے میں جیش الظم گروہ سے کے دو رکن کی ہلاکت کی خبردی ہے۔اس نے کہا کہ ہلاک ہونے والے "عبدالمجید ریگی" اور  "یاسر شہ بخش" تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد نے عوام کو اکسانے، سرکاری املاک کو تباہ کرنے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فسادیوں میں سے ایک "گرگیچ" نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ہم 16 پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہو رہے تھے کہ اچانک ایک کار ہمارے قریب آکر رکی اور باتیں کرنے لگیں۔

اس نے بات جاری رکھی  اور کہا کہ کار میں کچھ ہتھیار تھے، جو اس نے لوگوں میں تقسیم کیے، اور میں نے ایک کولٹ کیمری بھی لی۔

گرگیچ نے کہا کہ اس گاڑی نے لوگوں میں دو کلش تقسیم کیے اور فورا ہی تھانے کی طرف فائرنگ کی آوازیں آنے لگیں اور میں ڈر کے اور وہاں سے بھاگ گیا۔

زاہدان کے گورنر "ابوذر مہدی نخعی" نے جمعہ کے حادثوں سے متعلق کہا کہ فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی چوکسی سے ان لوگوں کی جانب سے عدم تحفظ پیدا کرنے اور معاشرے کا امن خراب کرنے کے منصوبے ناکام ہوگئے اور شہر پولیس کے کنٹرول میں ہے۔

زاہدان کے گورنر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان لوگوں کا مقصد شہر زاہدان کے امن و امان کو خراب کرنا تھا اور ان کے اس اقدام کی سیستان و بلوچستان کے عمائدین نے مذمت کی ہے اور مزید کہا آج جمعہ کے امام مولوی عبدالحمید اسماعیل زاہی نے مکی مسجد میں بھی ایک انٹرویو میں ان حرکتوں کی مذمت کی۔

مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے جمعہ کی شام کو زاہدان کے شہریوں کے ساتھ ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زاہدان میں پیش آنے والا واقعہ جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، انتہائی تلخ اور افسوسناک ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات ہونی ہوں گی اور حادثے میں ملوثین کی شناخت کرنی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .