لندن کے میئر صادق خان نے لندن کے اسلامی مرکز اور ایرانی سفارتخانے پر قبضہ کرنے والے مظاہروں جنہوں نے برطانوی پولیس اور اربعین حسینی کے سوگواروں کے ساتھ جھڑپ میں حملہ کردیا، کے ردعمل میں ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پرامن مظاہرے کا حق ہمارے ملک میں جمہوریت کے ستونوں میں سے ایک ہے لیکن ہم تشدد اور پولیس پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے ساتھ اپنے قریبی اور گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ان فسادات اور بد امنی میں پولیس سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
صادق خان نے اپنی آخری ٹویٹ میں کہا کہ لندن کے رہنے والوں کی جانب سے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس اس واقعے کے مجرموں کے بارے میں معلومات ہیں تو پولیس کے ساتھ معلومات شیئر کریں۔
لندن کے میئر کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کہ سرکاری میڈیا ' بی بی سی' اور بہت سے غیر ریاستی میڈیا جن کے آفس لندن میں قائم ہیں، نے حالیہ دنوں میں اپنے فارسی حصوں میں کچھ پروگراموں اور انٹرویوز کو نشر کر کے ایران میں، لوگوں کو سڑکوں پر آنے اور ایرانی پولیس پر حملہ کرنے کی ترغیب کرتے ہیں۔
لندن کی پولیس نے منگل کے روز 13 انقلاب مخالف عناصر کی تصاویر شائع کیں جنہوں نے لندن کے اسلامی مرکز اور ایرانی سفارتخانے پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
آپ کا تبصرہ