21 مارچ، 2023، 2:11 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85063036
T T
1 Persons

لیبلز

جو بائیڈن کا نوروز پیغام منافقانہ ہے: کنعانی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ناقابل تغیر حصہ ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز امریکی صدر کے نوروز کی مناسبت سے پیغام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے نوروز کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے پیغام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ایک ناقابل تبدیلی حصہ ہے، جس کی عکاسی ہر سال اس کے عہدیداروں کے نوروز پیغام میں بھی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو برقرار رکھنے اور ان میں شدت لانے کے ساتھ ساتھ ایرانی خواتین کی حمایت کا دعویٰ امریکی حکومت اور اس کے ایران مخالف رہنماؤں کی منافقت اور دشمنی کا مظہر ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے نوروز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایک بار پھر ایرانی عوام کی حمایت کا جھوٹا دعوی کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .