قطری وزیر خارجہ کی ایران اور سعودی تعلقات میں نئی پیشرفت پر مبارکباد

تہران، ارنا - قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے قیام میں نئی پیشرفت پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بات شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

امیرعبداللہیان نے  اپنے خیالات کے تبادلے سے قبل قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو اس عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
قطر کے اعلیٰ عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ ایران کی عالمی طاقتوں کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے لیے جوہری مذاکرات، جس کے دوران ایران اور امریکہ نے قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے، ایک جیت کا معاہدہ ہوگا۔
ایرانی وزير خارجہ نے بھی امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات میں دوسرے فریق حقیقت پسندانہ انداز میں کام کریں گے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام میں نئی پیشرفت پر مبارکباد پیش کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .