19 فروری، 2023، 2:32 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85034454
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات جلد ہی از سر نو منعقد ہوں گے: عراقی وزیر اعظم

تہران۔ ارنا- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو قریب لانے کی کوششیں جاری ہیں اور بہت جلد دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا از سر نو انعقاد ہوگا۔

ارنا نے عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر اعظم "محمد شیاع السودانی" نے آج بروز بدھ کو میونیج سیکورٹی کانفرنس کی سائڈ لائن میں کیا۔

انہوں نے عراق اور امریکہ کے درمیان تعلقات سے متعلق کہا کہ امریکہ عراق کا سٹریٹجک پارٹنر ہے نہ کہ واحد سکیورٹی پارٹنر اور ایران ہمارا پڑوسی ہے اور اس ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں ہمارے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔اس لیے عراق کے قومی مفادات کی حکمرانی کی بنیاد پر امریکا اور ایران کے ساتھ متوازن تعلقات قابل قبول ہیں۔

السودانی نے کہا کہ اس ملک کی نئی حکومت نے سیکورٹی کے شعبے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری افواج (عراقی افواج) اس ملک میں سلامتی اور استحکام قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور بین الاقوامی اتحاد سے وابستہ جنگی افواج کی ضرورت نہ ہونے کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے اور ہمیں صرف مشاورتی بورڈ کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .