18 جنوری، 2023، 1:11 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85002533
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:سعودی عرب

تہران، ارنا – سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ریاض "ریاض ایران کے ساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ گفتگو اختلافات کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بات فیصل بن فرحان نے منگل کو "جیو پولیٹیکل چیلنجز کے درمیان روشن مستقبل" کے عنوان سے 2023 ڈیووس فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم ایران کے ساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیونکہ مکالمہ اختلافات کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے ساتھ بات کرنے کا راستہ پیدا کرنے اور تنازعات سے دور تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی کوشش کر رہے ہیں۔

بن فرحان نے سعودی اور امریکی تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہماری امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ہے، حالانکہ بعض اوقات ہم بعض معاملات پر اختلاف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری امریکہ کے ساتھ مضبوط شراکت داری ہے، لیکن اس بات سے مراد یہ نہیں ہے کہ ہم ہمیشہ (امریکہ کے مطالبات سے) متفق ہیں۔

دنیا میں توانائی کے بحران کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ توانائی کا تحفظ دنیا کے لیے بہت ضروری ہے اور اس کے مستقبل کے حوالے سے بہت چیلنجز موجود ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .