ارنا نے عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر اعظم "محمد شیاع السودانی" نے آج بروز بدھ کو میونیج سیکورٹی کانفرنس کی سائڈ لائن میں کیا۔
انہوں نے عراق اور امریکہ کے درمیان تعلقات سے متعلق کہا کہ امریکہ عراق کا سٹریٹجک پارٹنر ہے نہ کہ واحد سکیورٹی پارٹنر اور ایران ہمارا پڑوسی ہے اور اس ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں ہمارے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔اس لیے عراق کے قومی مفادات کی حکمرانی کی بنیاد پر امریکا اور ایران کے ساتھ متوازن تعلقات قابل قبول ہیں۔
السودانی نے کہا کہ اس ملک کی نئی حکومت نے سیکورٹی کے شعبے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری افواج (عراقی افواج) اس ملک میں سلامتی اور استحکام قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور بین الاقوامی اتحاد سے وابستہ جنگی افواج کی ضرورت نہ ہونے کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے اور ہمیں صرف مشاورتی بورڈ کی ضرورت ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ