عراق کی عیسوی برادری کی سلامتی اعلی ایرانی کمانڈر شہید سلیمانی کی بہادریوں کی مرہون منت ہے

تہران۔ ارنا۔ بابلیوں کی تحریک کے سربراہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ایک ملاقات میں جنرل سلیمانی کے منفرد اقدامات اور خدمات کی وضاحت کرتے کہا کہ عراق کی عیسوی برادری کی سلامتی اعلی ایرانی کمانڈر شہید سلیمانی کی بہادریوں کی مرہون ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بابلیوں کی تحریک کے سربراہ رایان الکلدانی اور خاتون عراقی وزیر برائے مہاجرت کے امور نے بغداد میں قائم ایرانی سفارتخانے میں حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے داعش کے خلاف جنگ میں سردار سلیمانی کی خصوصیتات کو عراق میں مذہبی اقلیت اور عیسائیت کے احترام اور ان پر خصوصی اہمیت کی وجہ قرار دے دیا۔

در این اثنا بابلیوں کی تحریک کے سربراہ نے جنرل سلیمانی کے منفرد اقدامات اور خدمات کی وضاحت کرتے کہا کہ عراق کی عیسوی برادری کی سلامتی اعلی ایرانی کمانڈر شہید سلیمانی کی بہادریوں کی مرہون منت ہے۔

نیز امیر عبداللہیان نے عراقی مسیحی برادری کی اس گرانقدر تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی مسیحی برادری کو ملک کے معزز اور غیرت مند شہری قرار دیا اور ایران اور عراق کے عیسائیوں کے درمیان باہمی روابط پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .