ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کی رات حشد الشعبی کے وفد کے سربراہ فلاح الفیاض اور حکومت قانون نامی سیاسی دھڑے کے سربراہ نوری المالکی سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں نوری المالکی سے ملاقات میں انہیں دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی۔
نوری المالکی نے بھی ایران اور عراق کےحکام کے درمیان تعلقات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتےہوئے اور ان دوفریقی ملاقاتوں کو مختلف شعبوں بالخصوص سیکورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری سمجھا۔
المالکی نے کہا کہ عراق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے تسلسل کا خواہاں ہے۔
امیر عبداللہیان عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان سے بھی ملاقات کریں گےاور فتح کے کمانڈروں شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کے کیس میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے عراقی اسلامک پارٹی کے سیکرٹری جنرل رشید العزاوی سے بھی ملاقات کریںگے۔
قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بدھ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا عراقی پارلیمنٹ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی حمایت کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عراقی ہم منصب فواد حسین کی دعوت پر بدھ کے روز 23 فروری کو وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔
آپ کا تبصرہ