22 فروری، 2023، 3:22 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85037791
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ اور عراقی صدر کے درمیان ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے عراقی صدر عبداللطیف رشید کے ساتھ ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بغداد کے سرکاری دورے کے تسلسل میں بدھ 22 فروری کو عراقی صدارتی محل میں عراق کے صدر عبداللطیف رشید سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے انہوں نے ایران اور عراق کے تعلقات کو صرف دو حکومتوں کے تعلقات تک محدود نہیں سمجھا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات کو دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کا ایک اور پہلو قرار دیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے بینکی، سرحدوں کی حفاظت، ایرانی کمپنیوں کی سرگرمیاں اور اروند کی ڈریجنگ کے مسئلے پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر عبداللطیف رشید نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو جامع اور گہرا قرار دیا اور ایران کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کیلیے اپنے ملک کے عزم پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج کی صبح ایک وفد کی قیادت میں عراقی دارلحکومت بغداد کا دورہ کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .