22 فروری، 2023، 5:18 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85037895
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر اعظم نے ایک ملاقات کے دوران، اہم باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی اممور پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران کے بینکنگ مطالبات کی ادائیگی، سرحدوں کی نگرانی اور حفاظت، ایران کیخلاف کسی بھی دھمکی آمیز حرکت کو روکنے کیلئے عراق کی مکمل خودمختاری کا اطلاق، مواصلاتی لائنوں اور نقل و حمل کی مضبوطی، مشترکہ اعلیٰ کمیٹی کے اجلاس کے اگلے دور کا انعقاد اور تعاون کی جامع دستاویز کو حتمی شکل دینا؛ ان ہم موضعات تھے جو امیرعبداللہیان نے اس اجلاس میں اٹھایا۔

اس موقع پر عراقی وزیر اعظم نے عراق کی حمایت پر ایران کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ پر تیار ہے۔

محمد شیاہ السودانی نے کہا کہ عراق خطے میں امن کے قیام اور علاقائی تبدیلی میں مذکرات کے عنصر کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .