23 فروری، 2023، 8:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85038904
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ کی عراق کی اعلی کونسل کے سربراہ سے ملاقات

تہران۔ ارنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عراقی حکام اور سیاسی شخصیات کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے تسلسل میں اج بروز جمعرات کو عراق کی اعلی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں حسین امیرعبداللہیان نے اعلی کونسل کے سربراہ کو عراق کی نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی اور حکومت کی تشکیل میں اتفاق رائے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

 انہوں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے عراق سے ایران کے بینکنگ مطالبات کے فوری حل کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاملات کے مستقبل کے لیے ایک مفید قدم قرار دیا۔

در این اثنا شیخ ہمام حمودی نے عراق کی اعلی کونسل کو امام خمینی (رہ) کی یادگار اور امام خامنہ ای کی حمایت کا نتیجہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ صدام حسین کے زوال کے بعد عراق کو 10 سال تک فوجی قبضے، خانہ جنگی اور داعش کی وجہ سے حقیقی آزادی حاصل نہیں ہوئی اور الحمدللہ وہ رفتہ رفتہ اس مقدس آزادی کی طرف بڑھا اور اسے حاصل کر لیا۔

انہوں نے اقتصادی تعلقات  خاص طور پر ایران سے عراقی گیس اور بجلی کی درآمد کو بہت اہم قرار دیا اور بینکوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے ایران کے جائز مطالبے کو مکمل طور پر معقول اور سنجیدگی سے پیروی کے لائق قرار دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .