5 فروری، 2023، 2:58 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85020272
T T
0 Persons

لیبلز

زلزلے کے متاثرین کے مسائل حل کرنا حکومت اور حکام کی ذمہ داری ہے: ایرانی صدر

ارومیہ، ارنا – ایرانی صدر جنہوں نے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے مسائل کے جائزہ اور ان کے حل کے لیے خوی کا دورہ کیاہے، کہا ہے کہ خوی کے زلزلہ زدگان کے مسائل کو حل کرنا حکومت اور حکام کا فرض ہے۔

یہ بات ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار شہر خوی کے زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج علاقے کے لوگوں کے مسائل سے نمٹنے اور ان مسائل کو قریب سے دیکھنے اس شہر کے لوگوں میں ہوں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مجھے زلزلہ زدگان کی صورتحال کے بارے میں نائب صدر، وزراء اور صوبائی حکام سے مسلسل رپورٹیں موصول ہوتی رہی ہیں، میں نے محسوس کیا کہ مجھے حالات و واقعات کو قریب سے دیکھنے کیلیے یہاں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جانا چاہیے اور ہمیں ان مسائل کے حل کیلیے اپنی پوری صلاحیتوں کر بروئے کار لانا چاہیے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اس علاقے کے عوام نے ہمیشہ انقلاب اور حکومت کی حمایت کر کے انقلاب کے لیے بہت سے شہداء کی قربانیاں دی ہیں، اور حکومت اور حکام بھی ان لوگوں کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ ایرانی مغربی صوبے آذربائیجان غربی کے شہر خوی میں5.9  کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .